۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
شیخ محسن

حوزہ / ایران دفتر مقام معظم رہبری کے بین الاقوامی تعلقات کے  ڈپٹی سیکرٹری جنرل حجت الاسلام و المسلمین محسن قمی نے اپنے ارسال کردہ تعزیتی پیغام  میں حجت الاسلام و المسلمین علامہ الحاج شیخ محسن علی نجفی دامت برکاتہ  کے دونوں داماد کے انتقال پر ملال کی ان  کو تعزیت پیش کی ہے.

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، دفتر مقام معظم رہبری کے بین الاقوامی تعلقات کے  ڈپٹی سیکرٹری جنرل حجت الاسلام و المسلمین محسن قمی نے اپنے ارسال کردہ تعزیتی پیغام  میں حجت الاسلام و المسلمین شیخ محسن علی نجفی کے دونوں داماد  کے انتقال پُر ملال کی مرحومین کے خانوادے اور ان کو تعزیت پیش کرتے ہوئے ان سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے. 

پیغام کا تفصیلی متن مندرجہ ذیل ہے :

بسم اللہ الرحمن الرحیم 

انا للہ وانا الیہ راجعون 

جناب مستطاب حجت الاسلام و المسلمین علامہ الحاج شیخ محسن علی نجفی دامت برکاتہ !

آپ کے دونوں عزیز و بزرگوار داماد کے انتقال کی خبر سن کر نہایت دکھ ہوا. 
دونوں مرحومین ایک عرصے سے علوم اہل بیت علیہم السلام کو نشر کرنے میں مصروف عمل تھے .
اس افسوسناک سانحے کی مناسبت سے جناب عالی اور تمام لواحقین کی خدمت میں تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں .
 اور دونوں مرحومین کی مغفرت ، بلندی درجات اور اولیاء اللہ کے ساتھ محشور ہونے  اور حضرت عالی و دیگر لواحقین کے لیے صبر جمیل اور اجر عظیم کی بارگاہ الٰہی میں تمنا کرتے ہیں. 

محسن قمی 
 دفتر مقام معظم رہبری کے بین الاقوامی تعلقات کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل
7 ذی القعدہ ، 1441

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .